@ababeel6335385: #ہم نے محبت کو قریب سے دیکھا ہے۔ وہ پہلے دعا بنتی ہے، پھر عادت، پھر ضرورت۔ لیکن جب اس ضرورت میں کسی اور کی آہٹ شامل ہو جائے تو دل کے سارے موسم بدل جاتے ہیں۔
لفظ وہی رہتے ہیں مگر معنی بدل جاتے ہیں، وعدے وہی رہتے ہیں مگر ان کی حرارت کم ہو جاتی ہے۔ عشق کا اصول شاید بہت سادہ ہے، دو دل ہوں تو محبت سانس لیتی ہے، مگر تین دل ہوں تو محبت الجھ جاتی ہے۔
پھر کوئی ایک شخص رات بھر جاگ کر پرانی گفتگو پڑھتا ہے، پرانی تصویروں میں مسکراہٹیں تلاش کرتا ہے، اور سوچتا ہے کہ آخر کمی کہاں رہ گئی تھی۔