@cherry.wri8es: جانے کیوں اکثر ایسا لگتا ہے مجھے، کہ کبھی کبھار وہ بھی میرے لیے روتا ہوگا۔ 🥀 بیزار نہیں تھا وہ مجھ سے، آخر میں اُس کی عادت تو تھا۔ میری یاد اُسے بھی کبھی نہ کبھی ستاتی تو ہوگی، میری کمی اُسے بھی کہیں نہ کہیں محسوس ہوتی تو ہوگی۔ کبھی تنہائی میں میرا خیال آتا تو ہوگا، کبھی میری باتیں یاد کرکے دل اُس کا بھی اداس ہوتا ہوگا۔ مانا کہ اب ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں، مگر جو وقت ہم نے ساتھ گزارا تھا، اُس کی کوئی یاد تو اُس کے دل میں باقی ہوگی۔ میں ہی اکیلا نہیں تڑپتا ہوں گا اُس کی یاد میں، کچھ لمحوں کے لیے ہی سہی، درد اُسے بھی ہوتا ہوگا۔ 🖤🥀