@kaleemqadir50: کل حضرت خواجہ تاج رسول شاہجمالی سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے جنازے میں شرکت کے بعد دل نے اس حقیقت کو شدت سے محسوس کیا کہ اللہ کریم اپنے محبوب بندوں کو دنیا میں کیسی عزت، محبو بیت اور مقبولیت عطا فرماتا ہے۔ ایک چھوٹے سے پسماندہ قصبے میں ہزاروں عقیدت مندوں اور محبین کا امڈ آنا اس بات کی گواہی تھی کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی محبوب بندے کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے تو اس کی خوشبو دور دور تک پھیل جاتی ہے۔ یہ منظر امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے اس عظیم فرمان کی یاد دلاتا ہے کہ:قُولُوا لِأَهْلِ الْبِدَعِ: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ يَوْمُ الْجَنَائِزِ بد مذہبوں سے کہہ دو کہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ جنازوں کے دن ہوگا۔ #KhawajaTajRasoolSain #SufiTradition #InnaLillahiWaInnaIlaihiRajiun #Tribute #خواجہ_تاج_رسول_سائیں