@lost.saqi2: طلب یہ ہے کہ سر رکھوں تیرے سینے پر، اور تمنا یہ ہے کہ میرا نام پکارے دھڑکن تیری۔ ❤️ دل چاہتا ہے کہ تیری بانہوں میں ایسی نیند سوؤں، جس میں نہ تجھے کھونے کا ڈر ہو، نہ بچھڑنے کا خیال، بس تیری قربت ہو اور میری سانسوں کو تیرا احساس۔ کبھی تو مجھے یوں اپنے سینے سے لگا لینا، کہ میری تمام تھکن تیری بانہوں میں اتر جائے، اور مجھے محسوس ہو کہ دنیا میں سب کچھ کھو کر بھی، اگر تو میرے پاس ہے تو میں نے کچھ نہیں کھویا۔ مجھے تیری محبت کا ثبوت نہیں چاہیے جاناں، بس اتنا سا حق دے دے کہ تیری دھڑکنوں کے قریب رہوں، اور جب بھی تیرا دل دھڑکے، تو ان دھڑکنوں میں کہیں میرا نام بھی ہو۔ 🥀❤️