مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا احترام اور ادب سر آنکھوں پر، لیکن قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کوئی بھی شخص آسمان سے نہیں اترا کہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھے۔ اگر ایک عام شہری قانون کا پابند ہے تو سیاست دانوں اور مذہبی رہنماؤں پر بھی اس کی پابندی لازم ہے۔ تجاوزات جہاں بھی ہوں اور جس کی بھی ہوں، انہیں بلاامتیاز قانون کے مطابق ختم کیا جائے۔ قانون کی عمل داری میں کسی کی حیثیت، عہدے یا اثر و رسوخ کو آڑے نہیں آنا چاہیے۔ یہی انصاف ہے اور یہی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔