@s.poetry007: کچھ احساس ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے دل میں ہمیشہ................💔✨️😞🥀 کچھ احساس ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے دل 6 کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں۔ میں ہمیشہ جب کوئی اپنا ایک بار ہمیں یہ احساس دلا دے کہ ہم اس کے لیے اجنبی ہیں، تو پھر اس کی ہزار محبت بھری باتیں بھی دل کو پہلے جیسا سکون نہیں دے پاتیں۔ کیونکہ دل الفاظ سے زیادہ رویّوں کو یاد رکھتا ہے۔ رشتے صرف باتوں سے نہیں، احساس سے زندہ رہتے ہیں۔ ایک بار دل میں اجنبیت اتر جائے تو قربت کے باوجود فاصلے محسوس ہونے لگتے ہیں۔ پھر انسان شکایت کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے، کیونکہ جسے اپنا سمجھ کر درد بتایا تھا، اسی سے درد ملنے کے بعد خاموشی بہتر لگتی ہے۔ یاد رکھنا کسی کو اپنا بنانے میں وقت لگتا ہے، مگر اسے پرایا محسوس کروانے کے لیے ایک لمحہ ہی کافی ہوتا ہے۔