@death_angle143: ابو، میں آپ سے نفرت بھی نہیں کر پا رہی، کیونکہ محبت اتنی زیادہ ہے آپ سے کہ آپ کی دی ہوئی تکلیف کے بعد بھی میرا دل آپ کے خلاف نہیں ہو پاتا۔ کبھی سوچتی ہوں کہ آپ سے شکایت کرنا چھوڑ دوں، آپ سے ناراض رہنا سیکھ لوں، آپ کی باتوں کو دل پر لینا بند کر دوں، مگر کیا کروں ابو، آپ سے محبت کرنے والا یہ دل آپ سے خفا ہونا ہی نہیں جانتا۔ آپ کی باتیں دل دکھاتی ہیں، آپ کا رویہ آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے، مگر پھر بھی دل آپ ہی کو ڈھونڈتا ہے۔ شاید اسی کو محبت کہتے ہیں، کہ انسان ٹوٹ تو جاتا ہے، مگر اپنے ہی کسی عزیز سے نفرت نہیں کر پاتا۔ ابو، آپ کو شاید اندازہ بھی نہیں، کہ آپ میرے لیے کتنے خاص ہیں، میں چاہ کر بھی آپ سے دور نہیں ہو سکتی، کیونکہ آپ سے محبت میری کمزوری بھی ہے اور میری زندگی کا سب سے گہرا رشتہ بھی❤️🩹 #goviral#dontunderviwemyvideo#unfrezzmyaccount#fyppppppppppppppppppppppp#fypppppppppppppppppp