@o.g.g.y_1: کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم صرف پسند نہیں کرتے، بلکہ دل ہی دل میں اُن کے ساتھ ایک پوری زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگتے ہیں۔ اُن کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹنے سے لے کر بڑھاپے تک کا سفر سوچ لیتے ہیں، اُن کی ناراضگی منانے کے طریقے سوچتے ہیں، اور اُن کے نام کے ساتھ اپنا نام جوڑنے کی خواہش دل میں چھپا لیتے ہیں۔ 🥹❤️🩹 ہمیں لگتا ہے کہ اگر وہ شخص زندگی میں آ گیا تو شاید پھر کسی اور چیز کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ ہم اُس کے لیے اپنی عادتیں بدلنے، اپنی ضد چھوڑنے اور اپنی خوشیوں میں سے اُس کے لیے حصہ نکالنے تک کو تیار ہوتے ہیں۔ مگر کبھی کبھی قسمت ہمارے سب سے خوبصورت خواب کو بھی حقیقت بننے نہیں دیتی۔ سب سے زیادہ درد تب ہوتا ہے جب دل آج بھی اُسی شخص کو اپنا مانتا ہو، مگر حقیقت یہ ہو کہ اُس شخص کے ساتھ ہمارا کوئی مستقبل ہی نہیں تھا۔ نہ ہم اُسے اپنا کہہ سکے، نہ اُس کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواب پورا کر سکے۔ بس ایک خواہش تھی جو دل میں رہ گئی، اور ایک شخص تھا جو کبھی ہمارا ہو ہی نہ سکا۔ 🖤🥀 وہ میرے حصے میں کبھی آیا ہی نہیں، مجھے بڑا شوق تھا اُسے اپنا لینے کا۔ 💔🌙 #fyp #foryoupage #foryou #trending #viral