خراجِ تحسین جنرل سیکرٹری اکرام مصطفیٰ جٹ صاحب ❤️صدر شاہزیب مشتاق صدر صاحب
مزدوروں کے لیے بے لوث محنت اور جدوجہد کو الفاظ میں بیان کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں۔ آج تک لیول اے کے مزدوروں کے لیے جس طرح انہوں نے ہمت، حوصلے اور وقار کے ساتھ کھڑے ہو کر جدوجہد کی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
بغیر کسی ذاتی مفاد کے اپنے لوگوں کے لیے محنت کرنا، ان کے روزگار کا تحفظ کرنا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اچھا چارٹر آف ڈیمانڈ لانے کی کوشش کرنا ہی اصل قیادت کی پہچان ہے۔
ہمیں اپنے باہمت جنرل سیکرٹری اکرام مصطفیٰ جٹ صاحب پر فخر ہے۔ صدر شاہزیب مشتاق صاحب اور جنرل سیکرٹری اکرام مصطفیٰ جٹ صاحب دونوں ہمارے لیے قابلِ عزت ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت قبول فرمائے اور انہیں مزدوروں کے حقوق کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
دل کی گہرائیوں سے شکریہ، اکرام مصطفیٰ جٹ صاحب! شاہزیب مشتاق صاحب کی جدوجہد کو سلام۔ ✊❤️