@stray._.soul1: یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے تمہیں پہلی دفعہ دیکھا تھا جب میں نے تمہیں پہلی بار دیکھا تھا، تم صرف نظر نہیں آئے تھے... تم سیدھا میری روح میں اتر گئے تھے۔ اُس ایک لمحے کے بعد جیسے سب کچھ بدل سا گیا تھا۔ بر خیال تم پر آ کر رک جاتا تھا، ہر سوچ تمہارے گرد گھومنے لگتی تھی۔ کئی دنوں تک میں بس تمہارے بارے میں ہی سوچتا رہا، تمہیں محسوس کرتا رہا جیسے تم کہیں دور نہیں بلکہ میرے اندر ہی بسے ہو۔ عجیب سی کشش تھی تم میں... جو سمجھ بھی نہیں آتی تھی اور ختم بھی نہیں ہوتی تھی۔ شاید وہی لمحہ تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کچھ لوگ زندگی میں آ کر صرف ملتے نہیں... انسان کے اندر ہمیشہ کے لیے رہ جاتے ہیں۔ اور دیکھو... تم آج بھی میرے دل میں اسی طرح سمائے ہوئے ہو جیسے پہلی بار ہوئے تھے۔ وقت بدلا، حالات بدلے، فاصلے بھی بڑھ گئے... مگر تم نہیں بدلے۔ تم آج بھی میری سانسوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہو۔