آرام دہ اور سستا سفر
چوآسیدن شاہ سے چکوال، کلرکہار، پڈھ اور بشارت کے لیے گرین بس سروس کے مجوزہ روٹس اور اسٹاپس کی تفصیلات سامنے آگئیں
علاقائی سفری سہولت میں بہتری کے لیے چار مختلف روٹس کی نشاندہی، چوآسیدن شاہ سے چکوال، کلرکہار، پڈھ اور بشارت تک اہم چوکوں، آبادیوں اور شاہراہوں پر مسافروں کے لیے اسٹاپس تجویز
چوآسیدن شاہ سے مختلف علاقوں کو ملانے والی مجوزہ گرین بس سروس کے لیے چار اہم روٹس اور ان پر قائم ہونے والے اسٹاپس کی تفصیلات مرتب کر لی گئی ہیں، جن کے مطابق چوآسیدن شاہ تا چکوال روٹ پر چوآ مین مور چوک، فیروز آباد اسٹاپ، بائی پاس چوک، چھمبی ڈھیری چوک، سرائیں چوک، میال شریف، ڈھیری جابہ، ڈھوک ٹالیاں (ڈھوک کلاں والی)، ڈھوک ٹالیاں چوک، بن امیر خاتون، اعجاز آباد، ڈھوک آجڑی، شاہ سید بہلو، بولے دھیدوال ہجیال، تھرپال، بھلہ کریالہ، شیر شاہ چوک بائی پاس، جنگا اور ستوال شامل ہیں؛ چوآسیدن شاہ تا کلرکہار روٹ کے لیے چوآ مور چوک، تحصیل کچہری اسٹاپ، ٹی ایچ کیو ہسپتال مصطفی آباد، کٹاس ٹول پلازہ فضل آباد، تترال اڈا، دوالمیال چوک، ڈھٹہ کورٹ چوک، مگھال چوک، دلیل پور، ڈی جی سیمنٹ فیکٹری، مین خیرپور چوک، چک خوشی چوک، جلیبی چوک، ٹراما سینٹر کلرکہار اور کلرکہار مین چوک کی نشاندہی کی گئی ہے؛ چوآسیدن شاہ تا پڈھ روٹ میں چوآ مین اسٹاپ مور چوک، منہالہ موڑ، رتوچھہ پمپ اسٹاپ نمبر 1، رتوچھہ مین اسٹاپ نمبر 2 اور مین پڈھ چوک اسٹاپ شامل ہیں، جبکہ چوآسیدن شاہ تا بشارت روٹ کے لیے چوآ مین مور چوک، سرائیں چوک، لہڑ سلطان پور چوک، وہالی بالا و وہالی زیر چوک، کوٹلی سیداں، راجگان اسٹاپ اور بشارت اڈا تجویز کیے گئے ہیں۔ ان روٹس پر گرین بس سروس کی فراہمی سے مختلف دیہات اور شہری آبادیوں کے درمیان آمدورفت میں سہولت پیدا ہونے اور روزانہ سفر کرنے والے طلبہ، ملازمین، خواتین اور عام مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے