@w.a.l.i.01: زندگی میں ہر انسان کے حصے میں کچھ ایسے لمحے آتے ہیں جو اسے اندر سے بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ کبھی حالات انسان کو خاموش کر دیتے ہیں، کبھی اپنوں کے رویے بہت کچھ سکھا جاتے ہیں، اور کبھی وقت یہ احساس دلاتا ہے کہ ہر مسکرانے والا شخص خوش نہیں ہوتا۔ اب ہم نے بھی لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دی ہیں، کیونکہ سکون اسی وقت ملتا ہے جب انسان دوسروں سے توقعات کم اور اللہ پر بھروسہ زیادہ کر لیتا ہے۔ جو نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا، جو اپنا ہوگا وہ ساتھ نبھائے گا، اور جو چھوڑ کر جائے گا وہ کبھی ہمارا تھا ہی نہیں۔ بس دل صاف رکھو، نیت اچھی رکھو اور اپنے رب پر یقین رکھو، کیونکہ اللہ کی طرف سے ہونے والے فیصلے ہمیشہ ہماری سوچ سے بہتر ہوتے ہیں۔ ❤️🥀 #foryou #fyp #viral #trending #tiktokviral