@adi_esthtic: #یہ دنیا بھی کتنی عجیب ہے، یہاں ہر چہرہ اپنا نہیں ہوتا۔ ہر مسکراہٹ کے پیچھے خوشی نہیں ہوتی۔ یہاں لوگ مطلب کے لیے محبت کا دکھاوا کرتے ہیں۔ اور مطلب پورا ہوتے ہی پہچاننے سے انکار کر دیتے ہیں۔ کسی کے آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں۔ کسی کے ٹوٹے ہوئے دل کا کسی کو احساس نہیں۔ یہاں سچ بولنے والے اکثر تنہا رہ جاتے ہیں۔ اور جھوٹ بولنے والے محفلوں میں عزت پاتے ہیں۔ غریب کی مجبوری کو اس کی کمزوری سمجھا جاتا ہے۔ اور امیر کی غلطی کو بھی ادا کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا صرف اچھے وقت کی ساتھی ہے۔ برے وقت میں اپنے بھی راستے بدل لیتے ہیں۔ جن کے لیے انسان خود کو بھلا دیتا ہے۔ اکثر وہی لوگ اسے بھول جاتے ہیں۔ بس یہی ہے اس دنیا کی حقیقت، یہاں دل سے نہیں، مطلب سے رشتے نبھائے جاتے ہیں۔#adi_asethetic #unfrezzmyaccount #foryoupage #🥹🖤