@kiran_wriite: بس صبر آنے کی دیر ہے، پھر میں تمہیں کہیں بھی نہیں ملوں گی۔ نہ تمہاری یادوں میں، نہ تمہارے انتظار میں، نہ تمہاری راہوں میں اور نہ ہی تمہارے کسی پیغام کی منتظر۔ بہت وقت لگا ہے خود کو تم سے وابستہ ہر احساس سے آزاد کرنے میں۔ بہت روئی ہوں، بہت تڑپی ہوں، تمہاری بے رخی کو اپنی غلطی سمجھ کر خود کو بہت سمجھایا ہے، مگر اب تھک گئی ہوں۔ اب نہ تم سے کوئی شکایت ہوگی، نہ کوئی سوال اور نہ ہی تمہیں واپس پانے کی کوئی خواہش۔ جس دن میرے اندر کا صبر مکمل ہو گیا، اُس دن تمہارے لیے میرے دل میں بچی ہوئی آخری امید بھی دم توڑ دے گی۔ پھر تم چاہو بھی تو مجھے ڈھونڈ نہیں پاؤ گے، کیونکہ اُس وقت تک میں تمہیں نہیں، خود کو چُن چکی ہوں گی۔ ✍️