@haxan_4li: *سکردو مدنیہ کالونی عقب میں لرزہ خیز واردات، گھر میں میاں بیوی اور دو بچوں سمیت چار افراد قتل، ملزمان فرار* مدنیہ کالونی کے عقب میں واقع ایک گھر میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ میاں کا تعلق تلو پروق جبکہ بیوی کا تعلق پارچنار سے ہیں ایک بچی کی عمر ایک سال دوسرے کی عمر پانچ ھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز زمان علی، ایس ڈی پی او کمبہ صالح دین ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ علی فرو عملہ تھانہ اور کرائم سین کے ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں ایا ھے