@abbashassan4050: *انڈس بازار لاکھڑا* یہ بازار حیدرآباد سے 35 کلومیٹر دور انڈس روڈ پر ہے۔ یہاں پورے پاکستان سے مزدور آ کر کام کرتے ہیں۔ سارا دن کوئلے کی کان میں کام کرتے ہیں، چہروں پر کالا دھواں لگا ہوتا ہے لیکن دل کے بہت اچھے اور خوش رہنے والے لوگ ہیں۔ *یہاں کی ایک بات یہ ہے کہ اس پورے بازار میں عورتیں نہیں ہوتیں، صرف مرد ہوتے ہیں۔* کیونکہ یہ کانوں کا علاقہ ہے اور باہر کے مزدور یہاں رہتے ہیں۔ عام دنوں میں بھی یہاں رش ہوتا ہے لیکن *جمعہ والے دن تو بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔* جمعہ کو سب کی چھٹی ہوتی ہے، سب نہا دھو کر اچھے کپڑے پہن کر بازار میں آتے ہیں۔ چائے پیتے ہیں، دوستوں سے ملتے ہیں اور بہت خوش ہوتے ہیں۔ جمعہ کو یہ بازار ایک میلے جیسا لگتا ہے۔ یہ ہے انڈس بازار لاکھڑا - محنت کرنے والوں کا بازار۔ ❤️ #foryou #foryou #unfreezemyacount #viralvideo #100kviews