@agricultureunipeshawar: آج ہمارے ایگریکلچر یونورسٹی ہاسٹل میں اگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آگ بجھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مناسب انتظام موجود نہیں تھا۔ آخرکار طلبہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بالٹیاں اور پائپ استعمال کرکے مل کر آگ پر قابو پایا۔ خدارا! کسی بڑے سانحے کا انتظار نہ کریں۔ حادثہ ہونے کے بعد افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ یہ تو ایک چھوٹا سا حادثہ تھا، لیکن ایک سوال ضرور چھوڑ گیا ہے: اگر خدانخواستہ کل کوئی بڑا حادثہ پیش آ جائے تو پھر کیا ہوگا؟ کون ذمہ دار ہوگا؟ ایک ہاسٹل جہاں سینکڑوں طلبہ رہتے ہیں، وہاں آگ بجھانے کے آلات، ایمرجنسی الارم اور حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہم یہاں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں، اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے نہیں۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ: - ہر منزل پر فائر ایکسٹنگوشرز نصب کیے جائیں۔ - ایمرجنسی الارم کا مناسب انتظام کیا جائے۔ - طلبہ کی حفاظت کے لیے باقاعدہ حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ - ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی منصوبہ بنایا جائے۔ خدارا! کسی بڑے سانحے کا انتظار نہ کریں۔ حادثہ ہونے کے بعد افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ طلبہ کی زندگیاں قیمتی ہیں۔ ہاسٹل کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کوئی احسان نہیں۔ #HostelSafety #StudentSafety #FireSafety #طلبہ_کی_حفاظت