@ishq_bazz_0: وہ شخص اتنا آگے بڑھ چکا تھا کہ اُسے میرے گرتے ہوئے آنسو بھی نظر نہیں آئے۔ کبھی جسے میری ذرا سی خاموشی بے چین کر دیتی تھی، آج اُسے میری چیخوں جیسی خاموشی بھی سنائی نہیں دیتی۔ کبھی میری آنکھوں میں اداسی دیکھ کر ہزار سوال کرنے والا شخص آج میرے چہرے پر بکھرے ہوئے دکھ کو بھی نظر انداز کر کے گزر جاتا ہے۔ میں نے بہت کوشش کی کہ اُسے روک سکوں، اُسے بتا سکوں کہ اُس کے جانے سے میرے اندر کتنی ویرانی اتر آئی ہے، کتنی راتیں اُس کی یاد میں جاگ کر گزاری ہیں، کتنی بار خود کو سمجھایا ہے کہ اب اُس کے واپس آنے کی امید نہیں رکھنی۔ مگر شاید وہ اپنی منزل تک پہنچ چکا تھا اور میں آج بھی اُسی راستے پر کھڑا تھا جہاں اُس نے آخری بار میرا ہاتھ چھوڑا تھا۔ سب سے زیادہ تکلیف اُس وقت ہوتی ہے جب کوئی اپنا آپ کو اس طرح بھلا دے جیسے کبھی جانتا ہی نہ ہو۔ جس شخص کے سامنے ہم نے اپنی دنیا رکھ دی ہو، وہی شخص ہماری آنکھوں میں نمی دیکھ کر بھی انجان بن جائے تو انسان شکایت کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے۔ اب نہ اُسے آواز دینے کی ہمت باقی ہے، نہ اپنی محبت کا یقین دلانے کی خواہش۔ بس ایک دکھ ہے کہ جس شخص کے لیے ہم نے خود کو اتنا پیچھے چھوڑ دیا، وہی شخص ہمیں روتا ہوا چھوڑ کر اتنا آگے نکل گیا کہ پلٹ کر دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔ 💔🥀 #ishq_baz_0 #peotry #caption