@alfaz.e.dil23: وہ دن سوچ کر ہی دل اتنی تیزی سے دھڑکتا ہے، کہ جیسے صدیوں کا انتظار ایک لمحے میں ختم ہونے والا ہو۔۔ تم اور میں، ایک ہی زمین پر، ایک ہی آسمان کے نیچے، ایک دوسرے کے روبرو، بس ہم دونوں۔۔ میں نے تو اس دن کو پہلے ہی اپنی دعاؤں میں لکھ رکھا ہے، جس دن تم میرے سامنے آؤ گے، نہ کوئی پردہ ہوگا، نہ کوئی فاصلہ، بس تمہاری آنکھیں ہوں گی اور میری آنکھیں۔۔ لوگ کہتے ہیں وقت کبھی نہیں رکھتا، مگر میں کہتی ہوں اس دن وقت رک جائے گا، ہوائیں بھی تھم جائیں گی، اور یہ لمحہ، یہ ملاقات، وقت کے سب سے بہترین لمحوں میں ہمیشہ کے لیے قید ہو جائے گی۔۔ تم بس آجاؤ، باقی کی کہانی ہم اس دن سے شروع کریں گے جس دن صدی کا سب سے خوبصورت دن بنے گا۔۔۔ #foryourpagetiktok #fypviraltiktok🖤シ゚☆♡viralvideo❤️😘 #uktiktok🇬🇧ukviral❤️ #الفاظ۔دل