@moizedit08: تم اتنے فائدے میں کیوں نہیں ہو، جتنا میرا نقصان ہو گیا ہے؟❤️🩹🥲 میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا، کافی مشکلات کے بعد واپس تو حاصل کر لیا ہے، لیکن اس ایک واقعے نے بہت کچھ سمجھا دیا۔ تمام کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ایک ضروری بات ہے: اپنے اکاؤنٹ کی کوئی بھی تفصیل کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ چاہے سامنے والا کتنا ہی قابلِ اعتماد کیوں نہ لگے، اپنی سیکیورٹی کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔ ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ آپ کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود محنت کرنے کے بجائے آپ کی محنت سے فائدہ اٹھانے کے راستے تلاش کرتے ہیں۔ انہیں آپ کی برسوں کی محنت نہیں، صرف آپ کا بنایا ہوا مقام نظر آتا ہے۔ کسی کی کامیابی کے پیچھے کتنی راتیں، کتنا وقت اور کتنی کوشش لگی ہے، یہ صرف وہی جانتا ہے جس نے اسے بنایا ہو۔ اس لیے اپنی محنت پر نظر رکھیں، ہر کسی پر نہیں؛ کیونکہ اس دنیا میں اعتبار کرنا آسان اور اس کی قیمت چکانا بہت مشکل ہے۔ #foryourpage #urdupoetry #hamzahassampoet #ismail_dusk @حمزہ حسام ⚜