@mumtazhussain2144: Ab aa bhi ja ke tere liye sadiyon se Kaaba udaas hai Ay muntazir! Ay muntazir! اب آ بھی جا کے تیرے لیے صدیوں سے کعبہ اداس ہے، اے منتظر! اے منتظر! #muntazir #imamezamanaعج #haidermadad #qasida by Zakir Imran Haider
Lyrics:
اب آ بھی جا کے تیرے لیے صدیوں سے کعبہ اداس ہے،
اے منتظر!, اے منتظر!, اے منتظر!, اے منتظر!
اسود نے ہے تجھے چومنا، زم زم کو تیری ہی پیاس ہے۔
اے منتظر!, اے منتظر!
چوتھے آسمان پر بیٹھ کر, راہ دیکھتا ہے کوئی تیری،
تیری اقتدا میں نماز کے, لیے بےقرار ہے ایک نہیں،
ہم ہی نہیں تیرے منتظر، عیسیٰ کو بھی تیری آس ہے۔
اے منتظر! اے منتظر!
صورت ہے تیری رسول سی، اور نام بھی ہے تیرا وہی،
حمزہ و جعفر و حیدر و عباس سا ہے جلال بھی،
جو رسول کی تھی زبان میں، تجھ میں بھی وہی مٹھاس ہے۔
اے منتظر! اے منتظر!
جو رسول کو تھی عطا ہوئی ترے سر پہ وہ دستار ہے،
جو علی پر تھی نازل ہوئی ترے ہاتھ وہ تلوار ہے،
حسنین کو جو عطا ہوا، ترا جنتی وہ لباس ہے۔
اے منتظر! اے منتظر!