@darvesh_013: جب انسان تھک جاتا ہے، تو اس کی تھکن اکثر جسم کی نہیں، اس بوجھ کی ہوتی ہے جو وہ اپنے گمان میں اٹھائے پھرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کام ہماری مرضی سے ہو، ہر فیصلہ ہمارے حساب سے ہو، اور جب ایسا نہیں ہوتا تو ہم فکروں کے بوجھ تلے دبنے لگتے ہیں۔ توکل کوئی کمزوری نہیں، بلکہ دل کا وہ مقام ہے جہاں آپ یہ مان لیتے ہیں کہ "جو میرے بس میں نہیں ہے، وہ میرے رب کے بس میں ہے۔" جب تم فکروں کو اس کے سپرد کرنا شروع کر دیتے ہو، تو وہ اندھیری گلیوں سے بھی ایسے راستے نکال دیتا ہے جس کا تم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ اپنے دل پر بوجھ کم کریں اور تھوڑا سا توکل کر کے دیکھیں۔ 🖋️ درویش . .