@user18755636:

￴￴ ￴￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴￴ ￴￴ ￴
￴￴ ￴￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴￴ ￴￴ ￴
Open In TikTok:
Region: US
Friday 30 October 2026 16:09:24 GMT
343
21
1
0

Music

Download

Comments

.33session
33 :
real
2026-10-30 20:48:38
0
To see more videos from user @user18755636, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

ہری پور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، غازی بازار اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی ہری پور: ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کی ہدایات پر مختلف تحصیلوں میں سرکاری اراضی، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی نگرانی میں غازی بازار میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا، جبکہ خانپور بازار میں بھی اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی نگرانی میں کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب کھلابٹ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی زیرِ نگرانی ٹی ایم اے کی ٹیموں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی راستوں اور گزرگاہوں کو واگزار کرانے کے اقدامات کیے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور دوبارہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرکے آپریشن میں تعاون کریں تاکہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور پیدل چلنے والوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کا یہ اقدام خوش آئند ہے، تاہم ضروری ہے کہ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے اور تمام علاقوں میں بلاامتیاز قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ #Haripur #HaripurNews #AntiEncroachmentOperation #OperationHaripur #thetimestribune      ماخذ: ڈپٹی کمشنر ہری پور کی انتظامی اپ ڈیٹس۔ Sotwe +1

About