@malikiftikharahmedpp14: کسانوں کے حقوق کا تحفظ، کسان کارڈ کے مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت ملک افتخار احمد ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے کمشنر آفس راولپنڈی میں محکمہ زراعت کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے کی۔ اجلاس کے دوران ملک افتخار احمد نے کسان کارڈ سے متعلق مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کسانوں کو درپیش مشکلات کے حل پر زور دیا۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات تک آسان اور بروقت رسائی یقینی بنائی جائے، تاکہ کسان برادری حکومتی اقدامات سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ ملک افتخار احمد نے کسانوں کے مسائل کے حل اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ کسانوں کی خوشحالی ہی پنجاب کی زرعی ترقی اور مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ کسان کی خوشحالی، پنجاب کی خوشحالی! #MalikIftikharAhmad #KisanCard #AgriculturePunjab #FarmersWelfare