میں جھوٹا ہی سہی۔۔۔ تو بتا تیرے ان الفاظوں کا کیا بنا۔۔۔؟ میں آپ کے بغیر نہیں رہ پاؤں گی۔۔۔
وہ الفاظ جو کبھی میرے لیے دنیا کی سب سے خوبصورت حقیقت ہوا کرتے تھے۔۔۔ وہ وعدے جن پر میں نے اپنی پوری دنیا وار دی تھی۔۔۔ وہ باتیں جنہیں سن کر مجھے یقین ہوتا تھا کہ شاید اب کبھی تنہا نہیں ہونا پڑے گا۔
تم نے کہا تھا، میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی اور میں نے تمہارے ان لفظوں کو سچ سمجھ لیا تھا، دل کی گہرائیوں میں اتار لیا تھا۔
مگر آج سوچتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ تم میرے بغیر رہ بھی رہی ہو اور اپنی دنیا میں خوش بھی ہو۔
شاید۔۔۔ محبت بھی عجیب چیز ہے، ایک کے لیے پوری زندگی بن جاتی ہے اور دوسرے کے لیے صرف چند لمحوں کی بات رہ جاتی ہے۔
میں آج بھی ان لفظوں کو سنبھالے بیٹھا ہوں، مگر تم کہیں نہیں ہو۔ بس تمہاری جھوٹی باتیں ہیں اور ایک دل ہے جو ہر بار یہی سوچ کر خاموش ہو جاتا ہے کہ اگر وہ الفاظ جھوٹ تھے، تو پھر مجھے اتنی سچی کیوں لگی تھی تم۔۔۔؟؟؟