@zainzainu74: #CapCut *فیملی میں ایک عالم دین ہونا چاہیے* فیملی میں یار ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے، یار فیملی میں کوئی وکیل ہونا چاہیے، سچی بات بتاؤں فیملی میں ایک عالم دین ہونا چاہیے، فیملی میں ایک حافظ قرآن ہونا چاہیے۔ کوئی حدیث نہیں بتا سکتے جس میں ڈاکٹر، پی ایچ ڈی اور انجینئر کی فضیلت ہو، میں سناتا ہوں میرے آقا فرماتے ہیں، جو حافظ ہو، حدیث پاک کا مضمون ہے، قرآن یاد کر لے، اس کے حلال کو حلال جانے، حرام کو حرام جانے، وہ اپنے خاندان میں دس ایسے لوگوں کی شفاعت کرے گا جن پر گناہوں کی وجہ سے جہنم واجب ہو چکا تھا۔ دس بندوں کو، اپنوں کو جنت میں لے جائے گا۔ اور عالم، سبحان اللہ اگر عالم آپ کے خاندان میں ہو گیا، وارث الانبیاء کہا، حدیث پاک کا مضمون ہے قیامت میں جب اور لوگ جنت میں جائیں گے، علماء کو روک لیا جائے گا، رکیے شفاعت کیجیے اپنے ساتھ اور لوگوں کو بھی جنت میں لے جائیے۔ تو بیٹا باپ کو تو لے جائے گا نا کہ ابا چلو، آپ آپ میں عالم بنا آپ کی وجہ سے بنا چلیں جنت میں، ماں چلو جنت میں، بھائی چلو۔ تو ایسا سوچو یہ وہ investment ہے جو آپ کو قبر میں بھی کام آئے گی، جنت میں جانے میں بھی کام آئے گی۔ واللہ بیٹا عالم بنا جاؤ وہ تمہیں نہیں بھولے گا کیونکہ وہ تو قرآن پڑھے گا نا، وہ تو حدیث پڑھے گا۔ ہم اپنے بچوں کو کہتے ہیں یار کوئی بڑا businessman بن جائے، کوئی بڑا degree holder بن جائے، کوئی بڑی بڑی تعلیم دنیاوی تعلیم میں ترقی کر جائے، میں دیکھیں کسی دنیاوی degree کے خلاف بات نہیں کر رہا سمجھانے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ بدقسمتی ہے ایسا سب نہیں ہوتا، دنیا میں اپنا بیٹا ترقی کر جاتا ہے نا تو بعض اوقات میرا جملہ یاد رکھیے گا میں نے بعض اوقات کے ساتھ کہہ رہا ہوں، ماں باپ کو ڈر لگتا ہے کہ بیٹا ناراض نہ ہو جائے، بڑا افسر ہے، بڑا ڈاکٹر ہے، بڑا آدمی ہے۔ لیکن جب بیٹا بڑا عالم بن جائے نا، بیٹا مفتی بن جائے نا کتنا بھی بڑا ہو جائے اس کو ڈر لگتا ہے ماں باپ ناراض نہ ہو جائیں۔ فرق آپ دیکھ لو بنانا کیا ہے۔ تم اپنے بیٹے کو دین کی طرف بھیج دو تم اپنی اولاد کو دین کی طرف بھیج دو، دین اولاد تمہاری طرف بھیج دے گا۔