@furqanulwahab: پسند کی شادی کرنے والے پاڑہ چنار کی خاتون سکردو سے تعلق رکھنے والے اپنے شوہر سمیت دو بچوں کو قتل کردیا گیا۔ سکردو مدینہ کالونی کے قریب اس دلخراش واقعہ کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ سکردو مدینہ کالونی میں دلخراش واردات، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل سکردو: مدینہ کالونی میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعے میں میاں بیوی اور ان کے دو کم سن بچوں کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول جوڑے نے چند سال قبل خاندان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی اور سکردو میں رہائش پذیر تھے۔ مرد کا تعلق تھلے بروک (سکردو) جبکہ خاتون کا تعلق پارا چنار سے تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ طویل عرصے سے ان کی تلاش میں تھے، جنہوں نے مبینہ طور پر مکمل ریکی کرنے کے بعد اس اندوہناک واردات کو انجام دیا اور معصوم بچوں سمیت پورے خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ #BreakingNews #skardu #parachinar #women #lovemarriage