@tarar3772: مصر کے صوبے فیوم سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش باپ صلاح کی قربانی اور جدوجہد کی کہانی سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت رہی ہے، جس نے اپنی زندگی کے 35 سال تعمیراتی کام کرتے ہوئے گزار دیے، لیکن اپنی آٹھوں بیٹیوں کو تعلیم دلانے کا خواب کبھی ادھورا نہیں چھوڑا۔ صلاح نے انتہائی مشکل معاشی حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ روزانہ تعمیراتی شعبے میں سخت محنت کرتے، اینٹیں اٹھاتے اور مزدوری کرتے رہے تاکہ ان کی بیٹیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔ ان کا خواب تھا کہ ان کی بیٹیاں ایک بہتر مستقبل حاصل کریں اور معاشرے میں اپنا مقام بنائیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال مسلسل محنت اور قربانی میں گزار دیے۔ آج ان کی برسوں کی محنت رنگ لے آئی ہے اور ان کی آٹھوں بیٹیاں ڈاکٹر بن چکی ہیں۔ #congratulations🎉