@raza_4726: وہ ایک لڑکی کہ جس کی خاطر میں رتجگوں کے عذاب سہہ لوں میں نفرتوں کے جواب سہہ لوں میں پتھروں کے گلاب سہہ لوں میں دشت سہہ لوں سراب سہہ لوں وہ ایک لڑکی کہ جس کی خاطر میں چاند تارے اتار ڈالوں میں رنگ سارے نکھار ڈالوں خزاں کی رت میں بہار ڈالوں میں جان اپنی بھی وار ڈالوں سوال میں ہوں ! جواب وہ ہے تعبیر میں ہوں ! خواب وہ ہے اگر میں نیکی ! ثواب وہ ہے میں اک حویلی ! نواب وہ ہے میں شام جیسا تو رات سی وہ میں گفتگو سا تو بات سی وہ میں اک پیاسا تو فرات سی وہ میں ایک دکھ تو نجات سی وہ محبتوں کی آمین لڑکی وہ سب سے پیاری حسین لڑکی وہ میرے دل کی مکین لڑکی وہ لڑکیوں میں زہین لڑکی میں تیرا مدحا سرا بنا ہوں میں تیرا مدحا سراء رہونگا میں کل بھی تیرا تھا آج بھی ہوں میں کل بھی تیرا بنا رہونگا میری محبت میں فرق آئے تو تم پہ لازم ہے بول دینا تمہیں منانے کی کوششوں تک میں ہاتھ باندھے کھڑا رہونگا فضل الرحمن