@pukaardigital: چترال کے کم عمر نعت خواں محمد رفیع کی سوات پریمیئر لیگ میں شاندار پذیرائی، عمرے کے ٹکٹ سے نواز دیا گیا سوات: پی سی ہوٹل ملم جبہ میں منعقدہ سوات پریمیئر لیگ کی ٹرافی رونمائی کی تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے الخدمت فاؤنڈیشن اسکول، قتیبہ کیمپس دنین کے جماعت ہفتم کے طالب علم اور ننھے نعت خواں محمد رفیع نے اپنی خوبصورت نعت خوانی سے شرکاء کے دل جیت لیے۔ محمد رفیع کی پُراثر نعت خوانی سے متاثر ہو کر انہیں بطور انعام عمرے کے ٹکٹ سے نوازا گیا۔ محمد رفیع کی یہ کامیابی چترال کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم و ہنر میں برکت دے اور انہیں دین و دنیا میں مزید عزت و کامیابیوں سے نوازے. #KPK #pukaardigital #Chitral #gilgitbaltistan #Pakistan