@village.vibes285: دارالعلوم سادات پیر کلے کے مہتممِ محترم جناب زاہد شاہ صاحب اور ان کے چچا زاد بھائی سید کریم شاہ صاحب کی نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے علماء کرام، عمائدینِ علاقہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دونوں مرحومین کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کی بھرپور شرکت ان سے محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت زاہد شاہ صاحب اور سید کریم شاہ صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔