@w.a.l.i.01: زندگی میں سب سے خوبصورت چیز کسی کا مخلص ہونا ہے، کیونکہ خوبصورت چہرے تو وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں مگر خوبصورت دل ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ انسان ساری زندگی سکون کی تلاش میں رہتا ہے، کبھی لوگوں میں، کبھی رشتوں میں، کبھی محبت میں اور کبھی اپنی خواہشات کے پیچھے، مگر حقیقت یہ ہے کہ سکون وہاں ملتا ہے جہاں دل کو سمجھا جائے، جہاں خاموشی کو بھی سنا جائے اور جہاں بغیر کسی مطلب کے ساتھ نبھایا جائے۔ ہر کسی کو اپنی زندگی میں اہمیت دو مگر اتنی بھی نہیں کہ اپنی ذات ہی بھول جاؤ، محبت کرو مگر اپنی عزت کی قیمت پر نہیں، کسی کے لیے دعائیں کرو مگر خود کو تکلیف دے کر نہیں۔ کیونکہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، آج جو تمہیں نظر انداز کر رہا ہے کل وہی تمہاری کمی محسوس کر سکتا ہے۔ بس اپنے دل کو صاف رکھو، نیت اچھی رکھو اور اللہ پر یقین رکھو، کیونکہ انسانوں کے فیصلے بدل سکتے ہیں مگر اللہ کی رحمت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ❤️🥀 #fyp #foryou #foryoupage #viral #trending