@death_angle143: یا اللہ! مجھے وہ سکون عطا فرما جس کے لیے میرا دل نہ جانے کب سے تڑپ رہا ہے۔ میرے دل میں چھپے ان تمام دردوں کو ختم فرما جنہیں میں کسی کے سامنے بیان بھی نہیں کر سکتی۔ یا رب! میں تھک گئی ہوں ہر روز خود کو مضبوط ظاہر کرتے کرتے، ہر رات آنسو چھپاتے چھپاتے اور ہر تکلیف کو خاموشی سے سہتے سہتے۔ یا اللہ! میرے دل کو وہ قرار دے جو دنیا کی کسی چیز میں نہیں ملتا۔ میری بے سکون راتوں کو سکون میں بدل دے، میری پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دے۔ میرے دل سے ہر وہ خوف نکال دے جو مجھے اندر ہی اندر توڑ رہا ہے۔ یا رب! مجھے اتنی ہمت عطا فرما کہ میں ہر آزمائش کا سامنا کر سکوں۔ مجھے کبھی اپنے آپ سے ہارنے نہ دینا۔ میری خاموش دعاؤں کو قبول فرما اور میرے نصیب میں وہ سکون لکھ دے جس کی مجھے شدت سے ضرورت ہے۔ یا اللہ! مجھے دنیا نہیں، بس آپ کا دیا ہوا سکون چاہیے❤️🩹 #goviral #dontunderviewmyvideos#unfreezemyaccount #fyppppppppppppppppppppppppppppppppppp #fyppppppppppppppppppppppppppppppppppp