@irshadraja837: ​گوجر خان: بے سہارا خواتین کی زمین پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف فریاد ​گوجر خان: (راحہ محمد ارشاد دھمیال) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو میں ایک بیوہ خاتون اور ان کی بزرگ والدہ نے میڈیا کے سامنے اپنے اوپر ہونے والے مظلومانہ انکشافات کیے ہیں۔ متاثرہ خواتین کا تعلق تحصیل گوجر خان کے علاقہ یونین کونسل حاجی بورگی کے گاؤں قاضیاں سے ہے۔ ​متاثرہ خواتین نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال تین سال قبل ہو چکا ہے۔ ان کے گھر میں کوئی مرد سرپرست یا بھائی موجود نہیں ہے، اور وہ دو بہنیں اور ایک بیوہ والدہ اکیلی ہیں۔ اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے رشتہ داروں (جن میں محمد حفیظ، محمد منشا، ساجد محمود اور دیگر شامل ہیں) نے ان کی زمین کاشت کے لیےٹھیکہ پر لی اور بعد میں زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور اب وہ زمین چھوڑنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان کی جانب سے خواتین کو نہ صرف گھر سے نکلنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں بلکہ جان سے مارنے کے لیے بھی مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ​:خواتین نے بتایا کہ ایک سال قبل انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کو باقاعدہ درخواست دی تھی۔ اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی گوجر خان نے دونوں فریقین کو اپنے پاس طلب کیا تھا اور ریڈر صاحب نے دونوں فریقین کو یہ کہہ کر گھر بھیج دیا تھا کہ وہ اس معاملے کا خود فیصلہ یا حل نکالیں گے بعد میں بلائیں گے۔ لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود انہیں تاحال کوئی انصاف نہیں مل سکا۔ متاثرہ خواتین اور ان کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے، ان کی زمین کو بااثر قابضین سے واگزار کرایا جائے اور انہیں انصاف اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

راجہ محمد ارشاد دھمیال
راجہ محمد ارشاد دھمیال
Open In TikTok:
Region: SA
Saturday 31 October 2026 11:37:23 GMT
9038
208
11
112

Music

Download

Comments

jahanzaibraja0
Jahanzaib Raja :
افسوس
2026-10-31 17:59:11
2
user9586192076546
user9586192076546 :
Allah
2026-10-31 20:10:19
0
rajaarshaduae
RAJA*ARSHAD:UAE :
2026-11-01 04:28:42
0
chaudhry70086
چوہدری 💫🌷 :
سب جھوٹ
2026-11-01 02:49:47
0
s.jutt258
S Jutt :
بھاٸی جان جھوٹی ویڈیو تم کیوں لگتے ھو ان عورتوں جانتے ھو سچی ھیں یا جھوٹی
2026-11-01 05:37:34
0
syedirfan1512
Syed Irfan Haider💞 :
[Crying][Crying][Crying]
2026-10-31 16:16:23
1
rajanussem6
صندل راجگاان 👨‍👩‍👦✨ :
❤️❤️❤️
2026-10-31 17:12:55
1
waheedraja263
Waheed Raja :
❤❤❤
2026-10-31 11:56:49
1
niazali6182
نیازی :
♥️♥️♥️
2026-10-31 12:33:38
0
To see more videos from user @irshadraja837, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About