@mansoorullah27: دارالعلوم سادات پیر کلے کے مہتمم محترم مولانا زاہد شاہ صاحب (مرحوم) اور ان کے چچا زاد بھائی سید کریم شاہ صاحب کی نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے علماء کرام، مشرانِ علاقہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جو ان دونوں مرحومین سے محبت، عقیدت اور احترام کا واضح اظہار ہے۔ اسی موقع پر شیخ عزیز الدین صاحب نے دارالعلوم السادات پیر کلے میں مرحوم مہتمم کے فرزند کی دستاربندی بھی فرمائی۔ یہ ایک طرف علم و دین کی روایت کے تسلسل کی خوبصورت علامت ہے تو دوسری طرف مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو آگے بڑھانے کا عزم بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔