@shahyanspublicchool: شایان مڈل پبلک اسکول میں سہ ماہی امتحان کے نتائج کی تقریب کے دوران کلاس اوّل کے ہونہار طالب علم ابوبکر خان نے نہایت اعتماد اور خوبصورت انداز میں مختصر اشعار پیش کیں۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں ابتدائی عمر ہی سے اسٹیج پر اظہارِ خیال کرنے کی تربیت دینا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں بڑے اعتماد کے ساتھ قوم و ملک کی نمائندگی اور تقاریر پیش کر سکیں۔ اسی لیے شایان مڈل پبلک اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور عملی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ بچوں کو مستقبل کے لیے بااعتماد اور قابل بنانا ہے۔