@princessofnature1: کبھی کبھی حالات اتنے بے رحم ہو جاتے ہیں کہ امید رکھنا بھی خود سے مذاق لگتا ہے مگر دل پھر بھی ایک عجیب یقین تھامے رہتا ہے کہ ہر بند دروازہ اختتام نہیں ہوتا۔ شاید رب نے ابھی منظر مکمل نہیں کیا شاید میری کہانی کا خوبصورت باب ابھی تقدیر کے پردے میں چھپا ہوا ہے۔ اسی لیے ٹوٹ کر بھی دل کہتا ہے کہ جس نے اتنا انتظار لکھا ہے وہ اس انتظار کا صلہ بھی عام نہیں لکھے گا۔ مجھے یقین ہے ایک دن یہی بے سبب آنسو شکر کے آنسو بنیں گے یہی خاموش دعائیں قبولیت کی خبر لائیں گی اور میں پلٹ کر دیکھوں گی تو سمجھ آ جائے گا کہ کچھ دیر سے ملنے والی چیزیں دیر سے نہیں، بالکل صحیح وقت پر آتی ہیں۔ حالات چاہے میرے خلاف گواہی دیتے رہیں میرا گمان اب بھی اپنے رب سے جڑا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے میرے نصیب میں جو لکھا گیا ہے وہ صرف خوبصورت نہیں میری روح کے تصور سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت ہوگا۔