@antal.hayat7862: کبھی کبھی انسان کسی کے سامنے اپنے دل کا حال بیان نہیں کر پاتا، بس خاموشی سے اُس کی یادوں میں کھویا رہتا ہے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے شامل ہو جاتے ہیں کہ اُنہیں بھلانا تو دور، اُن کے بغیر ایک لمحہ گزارنا بھی مشکل محسوس ہوتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، مگر انہیں کون سمجھائے کہ کچھ یادیں وقت کے ساتھ کم نہیں ہوتیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید گہری ہوتی جاتی ہیں۔ کبھی کوئی بات، کوئی جگہ، کوئی لمحہ اچانک اُس شخص کی یاد دلا دیتا ہے اور دل پھر سے اُسی اداسی میں ڈوب جاتا ہے۔ ہم لاکھ خود کو سمجھائیں کہ اب سب بھول جانا چاہیے، مگر دل کہاں کسی کی سنتا ہے۔ کچھ محبتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں انسان شکایت بھی نہیں کرتا، بس خاموشی سے کسی کے لوٹ آنے کی امید لگائے بیٹھا رہتا ہے۔ اور سب سے عجیب بات یہ ہے کہ جس شخص کو ہماری خاموشی سمجھنی چاہیے، وہی ہماری خاموشی کی وجہ بن جاتا ہے۔ 💔
*تم نے پوچھا ہے تو بتا ہی دیتے ہیں🥀
جو ہم پہ گزری ہے سنا ہی دیتے ہیں 🥀
تیرے بعد خود پہ بھی یقین نہیں رہا 🥀
لفظ لکھتے ہیں لکھ کر مٹا دیتے ہیں🥀
ہم نے ہنس کہ گزارے تیرے ساتھ جو پل🥀
یاد آتے ہیں وہ پل تو رولا دیتے ہیں 💔🥺