@m..sk313: پی ٹی آئی والوں کا مؤقف تھا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اپوزیشن کے ساتھ مخلص نہیں، بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں۔ لیکن آج جب مولانا صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر کھل کر تنقید کی تو پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بجائے مولانا صاحب کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا دفاع شروع کر دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر یہ دوہرا معیار کیوں؟ اگر مولانا صاحب اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے تھے تو آج ان کے مؤقف کی مخالفت کیوں؟ کیا سیاست صرف عمران خان کی رہائی تک محدود ہے؟ اصول نظریات اور جمہوریت کی بات کہاں گئی ؟ ** بیرسٹر گوہر صاحب سیاست میں کوئی شرم و حیا اور اصول بھی ہونے چاہئیں۔ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے۔**