جب قوموں کو شعور، تعلیم اور باعزت روزگار سے محروم کرکے مفت خوری اور غربت کا عادی بنا دیا جائے تو معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم لینا بعید از قیاس نہیں۔ ایسی عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے کبھی متحد ہو کر آواز نہیں اٹھا سکے گی، کیونکہ جب مفت خوری عادت بن جائے اور خودداری دم توڑ دے تو حق مانگنے کا شعور بھی ختم ہونے لگتا ہے۔