@abdullah_jipk: استنبول- امیر جماعت اسلامی پاکستان کا ترک پارلیمنٹیرینز کے استقبالیہ سے خطاب تقریب سے سابق ترک وزیر ڈاکٹر یاسین اکتائے، ترک ارکان پارلیمنٹ حسن توران اور مہمت ایشن، حکمران جماعت آق پارٹی کے رہنما عثمان نوری اور انسان وقف کے سربراہ مہمت گنئے نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امت مسلمہ کا مستقبل مایوسی، خوف اور تقسیم کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے علم، کردار، خوداعتمادی اور عملی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے والے نوجوان تعمیر کریں گے۔ مسلم دنیا کو اپنے تاریخی ورثے سے رہنمائی لیتے ہوئے موجودہ عالمی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اور قابل عمل متبادل پیش کرنا ہوں گے۔