@ahmad_muhammad_mazhar_fd: اُن کے اندازِ کرم، اُن کی نگاہِ محبت! 💚 ان کے اندازِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا ہائے وہ وقت، وہ باتیں، وہ زمانہ دل کا — پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانیؒ کیا خوب اندازِ کرم ہے میرے مرشدِ کریم کا؛ کبھی مسکرا کر دل جیت لیتے ہیں، کبھی شفقت سے نوازتے ہیں، کبھی دعاؤں میں یاد رکھ کر اپنی نسبت کا احساس دلاتے ہیں۔ ان کی محفل کا سکون، ان کی گفتگو کی مٹھاس، ان کی نگاہوں کی شفقت اور ان کی دعاؤں کا فیضان، یہ سب وہ نعمتیں ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔ میں کیا لکھوں اپنے مرشدِ محترم کی محبت و کرم کے بارے میں؛ بس اتنا جانتا ہوں کہ ان کی نسبت میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام ہے۔ اللہ کریم میرے مرشدِ کامل حضرت مفتی ڈاکٹر سید محمد مظہر فرید شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا سایۂ شفقت تادیر قائم رکھے۔ ان کے فیضانِ نظر سے ہمارے دلوں کو منور فرمائے اور ہمیں ہمیشہ ان کی دعاؤں، محبتوں اور نسبت کے سائے میں رکھے۔ آمین۔ جانِ مَن و شیخِ مَن! 💚🌹 #اللہ_جل_جلالہٗ #صلی_اللہ_علیہ_وسلم #جامعہ_فریدیہ_ساہیوال #ابوالنصر_منظور_احمد_شاہ_ہاشمی_رحمۃ_اللہ_علیہ #حضرت_مفتی_ڈاکٹر_محمد_مظہر_فرید_شاہ_دامت_برکاتہم_العالیہ @Jamia Faridia Sahiwal Official @JFS Media