@fairyqueen7864: @€¥€® خوشیوں کی تقریب ماتم میں بدل گئی! معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ ہجوم بے قابو ہونے سے 14 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک 30 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ افسوسناک واقعہ کئی سوالات چھوڑ گیا۔ آخر تقریبات میں عوام کی حفاظت کا ذمہ دار کون ہے؟ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ آمین۔