@rab_bi_allah: والدین اچھے ہوں یا برے ہوں ہوتے تو والدین ہیں،الله نے تو ہمیں ان کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے ان کے لیے اپنے بازؤں کو پست کرنے کا حکم دیا ہے ان کے آگے اُف تک بھی نہ کہیں یہیں حکم ہے الله کا بندوں کے لیے، مگر ہم کیا کرتے ہیں ان میں سے کسی حکم پر بھی عمل نہیں کرتے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے والدین ظالم ہیں ہمارا احساس نہیں کرتے کام پر کام کرواتے ہیں مگر عزیزو یہ تو یا د کریں کہ جب آپ چھوٹے تب انہوں نے بھی جانوروں کی طرح کام کیے ہوں گے کئی راتیں سوئے نہیں ہوں گے اس لیے کہ آپ بیمار تھے آپ کے لیے اپنا کھانا چھوڑ آتے تھے اس لیے کہ کبھی آپ نے الٹی ہوتی تھی تو کبھی موشن ہوتے آپ کے لیے اپنے کھانے میں سے حصہ بچا رکھتے تھے سب اچھی چیزیں آپ کے لیے چھپا رکھتے تھے، والدین نے ہمارے لیے کیا کیا یہ لکھتے لکھتے شاید میرے ہاتھ تھک جائیں مگر ہم بڑے ہو کر کہتے ہیں کیا کیا ہے ہمارے لیے آپ نے ، یاد رکھیں ایک کانٹا تک چبھے تو بھی تکلیف ہوتی ہے والدہ نے تو نو مہینے پیٹ میں آپ کو رکھا آپ کا بوجھ اٹھایا پھر بڑی تکلیف دہ حالت میں آپ کو پیدا کیا پھر مشکلوں کے ساتھ ہوتے ہوۓ بھی آپ کی اچھی سے اچھی پرورش کی ، ہم ان کے کسی احسان کا بدلہ نہیں چکا سکتے بس ان کی خدمت کر کے ان کے کاموں کو خود کر کے ان کھلا پلا کے ان کا خرچ خود اٹھا کے ان کی شکر گزاری ضرور کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ تو پیارے مومنو..! والدین کی خدمت کریں ان کے آگے آف تک بھی نہ کریں ان کوماریں نہیں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ قَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ "میں نے تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے اور میں نے تمہاری خیرخواہی کی ہے"#رَبْیَ_اللّٰہ #لَا_إِلٰهَ_إِلَّا_اللَّهُ #حَسْبِیَ_اللّٰہ #صِرَاطِ_اللّٰہِ #یااللَّهُ