@itsallaboutswat: سوات کے شعبہ صحت میں اہم سنگِ میل، لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں بچوں کے دل کے 100 کامیاب علاج مکمل - لقمان انٹرنیشنل ہسپتال سوات میں بچوں کی پہلی پیڈیاٹرک اوپن ہارٹ سرجری بھی کامیابی سے مکمل - پشاور کے بعد خیبر پختونخوا میں سوات دوسرا مقام جہاں بچوں کی جدید اوپن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کردی گئی - بچوں کے دل کے 100 کامیاب انٹروینشنز ڈاکٹر ابوبکر صادق کی سربراہی میں انجام دیے گئے - بچوں کی پہلی اوپن ہارٹ سرجری میں ڈاکٹر طارق سہیل بابر اور ڈاکٹر حسیب احمد نے خدمات انجام دیں - سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے بچوں کو دل کے پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت کم ہوگی - لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے علاقے کے عوام کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت میسر آئے گی - سوات کو جدید طبی سہولیات کا اہم مرکز بنانا لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کا وژن ہے، سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال - بچوں کے دل کے 100 کامیاب علاج اور پہلی اوپن ہارٹ سرجری پوری ٹیم کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر جواد اقبال - لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کی کامیابی سوات اور پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، تقریب کے شرکاء - جدید طبی سہولیات سے علاقے میں میڈیکل ٹورازم اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقررین