میں نے دیکھا ہے اس کی آنکھوں میں
کوئ رہتا ہے اس کی آنکھوں میں
اس کی آنکھوں پہ لوگ مرتے ہیں
کچھ تو ایسا ہے اس کی آنکھوں میں
سب کی آنکھوں سے حل نہیں ہوتا
کیا معمہ ہے اس کی آنکھوں میں
رات زلفوں میں ڈوب جاتی ہے
دن اترتا ہے اس کی آنکھوں میں
یہ مبشر بھی دھیان جینے کا
بھول آیا ہے اس کی آنکھوں میں
2026-11-01 14:43:24
1
To see more videos from user @mubashirsaeed96, please go to the Tikwm
homepage.