@contearcl5h: آج تک تمہیں کسی نے یہ احساس نہیں دلایا تو آج سن لو! تم نعمت ہو، تم مکمل ہو، تم اہم ہو، تم محبت ہو، تم خوشی ہو اور میری زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہو۔ تمہیں شاید اندازہ بھی نہیں کہ تم میرے لیے کتنے قیمتی ہو۔ تمہاری مسکراہٹ میرے چہرے کی خوشی ہے، تمہاری آواز میرے دل کا سکون اور تمہاری موجودگی میری زندگی کی خوبصورتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تم کبھی خود کو اکیلا یا بے قدر محسوس نہ کرو۔ جب پوری دنیا تمہیں نظر انداز کر دے، تب بھی تمہیں یہ یقین رہے کہ کوئی ہے جو تمہیں دل سے چاہتا ہے، تمہاری عزت کرتا ہے اور تمہاری خوشی کے لیے دعا کرتا ہے۔ جاناں! تم میری پسند ہی نہیں، میری محبت، میری دعا اور میرے لیے اللہ کی عطا کردہ ایک خوبصورت نعمت ہو۔ ❤️