@itx_taha.099: ˡᵒᵛᵉ ʸᵒᵘ ˢʰᵒⁿᵃ...😩❣️---/// اور تم وہی شخص ہو جانا جس کے سامنے مجھے جھک جانا بھی منظور ہے۔ 😩❣️ محبت میں غرور کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، اور جہاں دل ہار جائے وہاں ہار کر بھی جیت جانے کا الگ ہی سکون ہوتا ہے۔ یہ دنیا لاکھ کہے کہ خود کو کبھی کسی کے آگے مت جھکاؤ، مگر جب کوئی روح میں اتر جائے تو ضضد اور انا کے سارے پہرے خود بخود ٹوٹ جاتے ہیں۔ تیرے سامنے یہ عاجزی میری کمزوری نہیں، بلکہ اس محبت کا سب سے سچا ثبوت ہے جو میں تجھ سے کرتا ہوں۔ کبھی کبھی زندگی میں کچھ ایسے رشتے مل جاتے ہیں جن کے آگے سر تسلیم خم کرنا کوئی بوجھ نہیں لگتا، بلکہ ایک فخر محسوس ہوتا ہے۔ تو نے میری دنیا کو جو سکون دیا ہے، اس کے بدله میں اگر مجھے اپنی ہر ایک ضد بھی قربان کرنی پڑے تو میں خوشی سے تیار ہوں۔ یہ رشتہ صرف الفاظ کا نہیں، روح کا وہ بندھن ہے جو وقت کی ہر آندھی میں اور زیادہ مضبوط ہوتا چلا گیا ہے، اور میرا دل ہمیشہ تیرے ہی نام پر دھڑکتا رہے گا۔ #fyppp #Tm_writes