@qm.life1: انسان کی سب سے بڑی کمزوری اس کا ڈر ہوتا ہے۔ ہم کسی چیز، کسی انسان، یا کسی عادت کو اتنا مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں کہ اسے کھونے کے خوف سے جینا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ڈر ہمیں غلام بنا دیتا ہے۔ ہم وہ انسان کو خوش کرنے کے لیے خود کو ختم کر دیتے ہیں، وہ نوکری بچانے کے لیے اپنی عزت نفس مار دیتے ہیں۔ یہ قول کہتا ہے کہ اصل آزادی تب ملتی ہے جب آپ خود ہی اس چیز کو چھوڑ دینے کا حوصلہ کر لیں۔ جب آپ خود ہی کہہ دیں کہ "اگر جانا ہے تو چلا جا"۔ جیسے ہی آپ کھونے سے ڈرنا چھوڑ دیں گے، آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ نے تو صرف ایک خوف کھویا ہے، خود کو پا لیا ہے۔ ڈر ختم تو زندگی شروع۔ #Fearless #LetItGo #nomore #MindsetMatters #creatorsearchinsights