@zainzainu74: #CapCut # *موضوع: لڑکی اور لڑکا کب بالغ ہوتے ہیں؟* نو سال کی بچی ہو جائے نا، اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں پوری عورت بن جاتی ہے۔ لیکن ابھی پردہ فرض نہیں ہوا مستحب ہے، افضل ہے کہ پردہ کرے اور جونہی بالغہ ہوئی پردہ فرض ہو گیا۔ نو اور پندرہ سال کے درمیان میں یہ کبھی بھی بالغہ ہو سکتی ہے۔ اور یہ ہر ماں کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو یہ سمجھائے کہ کس طرح بالغہ ہوتی ہے۔ بچہ بارہ اور پندرہ سال کے درمیان بالغ ہوتا ہے، شرعی اعتبار سے جب یہ بالغ ہو گا تو اس پر بھی احکامِ شریعت ہوں گے، نمازیں فرض ہوں گی۔ جیسے کہ یہ بالغہ ہوئی بچی، نمازیں وغیرہ یہ سب فرض ہوں گی۔ یہ باپ کو چاہیے کہ اپنے بیٹے کو سکھا دیں، اس میں شرمانا نہیں چاہیے، سکھانا چاہیے یہ کہ کیسے ہوتا ہے بالغ۔ بالغ ہونے اور پردے کے بارے میں "پردے کے بارے میں سوال جواب" ایک مکتبۃ المدینہ کی بہت اہم کتاب ہے، اس میں سارا لکھا ہوا ہے۔ اس کو پڑھیں بھی، پوری کتاب پڑھیں اور یہ مسئلہ بھی اس میں پڑھ لیں۔ یہ جہاں بھی اسلامی احکام اور دینی مسائل ہوتے ہیں نا، تاریخ، مہینے، اسلامی ہجری سن کے حساب سے ہوتے ہیں جو ہمیں آج کل یاد نہیں ہے۔ یہ اس کے حساب سے ہوتے ہیں، جو انگریزی تاریخ ہمیں یاد ہے اس سے نہیں ہوتے، شرعی احکام اسی سے ہوتے ہیں، ہجری سن سے۔